16 اکتوبر، 2016، 12:38 PM

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی  فوجوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح ساڑھے 4 بجے سے 7 بجے تک جاری رہا تاہم فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان  متعدد بار لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا تبادلہ ہوچکا ہے، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔

News ID 1867625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha